پاکستان سپر لیگ ، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو شکست دیدی
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 180 رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا سکی، محمدعلی مین آف دی میچ قرار پائے ۔
اتوار 25 فروری 2024 18:40
(جاری ہے)
اس طرح ملتان سلطانز نے جیت کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 181 رنز کا ہدف دیا کوئٹہ کے محمد عامر 2 وکٹیں لے کر ٹاپ بالر رہے۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا سکی۔42 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد خواجہ نافع اور کپتان رائلی روسوو نے ٹیم کو سنبھالا اور بالترتیب 36 اور 30 رنز بنا کر ٹیم کی فتح کی امید روشن کی تاہم دونوں کے یکے بعد دیگرے آئوٹ ہوتے ہی کوئٹہ کی ٹیم لڑکھڑا گئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں سے گرنے کے باعث کامیابی سے ہدف کا تعاقب نہ کر سکی۔سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے کی وجہ سے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد بلے بازی کے لیے کریز پر نہ آئے اور یوں کوئٹہ کو 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یہ ملتان سلطانز کی مسلسل چوتھی کامیابی ہے جبکہ کوئٹہ کو لگاتار تین میچز میں فتح کے بعد شکست کا مزہ چکھنا پڑا ہے۔ملتان کی جانب سے محمد علی اور ڈیوڈ ولی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ آفتاب ابراہیم 2 اور اسامہ میر ایک وکٹ حاصل کر سکے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں ‘ حافظ نعیم الرحمن
-
مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیئے پہلا اصول معافی مانگنا ہے، گورنر سندھ
-
سائنسی تحقیق میں فراڈ کا بڑھتا ہوا رجحان
-
یورپی گیتوں کا مقابلہ یورو وژن، امسالہ فاتح سوئس فنکار نیمو
-
آئی ایم ایف کی پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی
-
سزائیں
-
شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد حملوں میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید
-
شمالی وزیرستان میں دو خونریز حملے، سات سکیورٹی اہلکار ہلاک
-
جرمنی ایک نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار؟
-
معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ
-
جاپان واقعی ایک ’زینوفوبک‘ ملک ہے؟
-
لاہور میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.