آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

اتوار 25 فروری 2024 19:30

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2024ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اس دوران بلوچستان کےشمالی/ جنوب مغربی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران بلوچستان کےشمالی/ جنوب مغربی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہا۔تا ہم مالم جبہ 08اور مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔برفباری (انچ) : مالم جبہ 02اور مری میں 01 ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 14، کا لام منفی 12، استور منفی 09، مالم جبہ منفی 06، اسکردو ، گوپس ، ہنزہ منفی 05، بگروٹ منفی 04،راولاکوٹ ، گلگت اور دیر منفی 03سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔