عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرانا پولیس کی اولین ذمے داری ہے،ایڈیشنل ایس پی غلام صادق خان

اتوار 25 فروری 2024 19:55

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2024ء) ایڈیشنل ایس پی غلام صادق خان نے کہاہے کہ عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرانا پولیس کی اولین ذمے داری ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس میں قائم اوپن کورٹ میں شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے انہوں نے کئی مسائل پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے جبکہ متعدد درخواستوں پر متعلقہ تھانوں کو ہدایات جاری کی گئیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت پولیس کا فرض ہے اور اس ضمن میں کسی کیساتھ نا انصافی کو ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ ہمارے دفاتر کے دروازے عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت کھلے ہیںاور ہر شریف شہری اورمظلوم کی پوری دادرسی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :