ڈپٹی میئرکراچی کی قبرستانوں کے باہر پارکنگ فیس وصول کرنیوالوں کو گرفتار کرنیکی ہدایت

اتوار 25 فروری 2024 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2024ء) قبرستانوں کے باہر پارکنگ فیس وصول کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں گرفتار کرنیکی ہدایت کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی جانب سے میونسپل کمشنر کے ایم سی کو فون کیا گیا۔ انھوں نے کراچی کے قبرستانوں کے باہر پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی میئرسلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ کسی قبرستان کے باہر پارکنگ فیس سرکاری سطح پر وصول نہیں کی جارہی۔انھوں نے کہا کہ قبرستان آنے والوں سے انتظامیہ اور پولیس مکمل تعاون کررہی ہے۔ فیس وصول کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں غیرقانونی چارجڈ پارکنگ عام ہے۔ شاپنگ مالز، مارکیٹس اور بچت بازاروں کے باہر دھڑلے سے شہریوں سے پارکنگ فیس وصول کی جاتی ہے۔شب برات کے موقع پر بھی قبرستانوں کے باہر عوام سے پارکنگ فیس وصول کرنے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد ڈپٹی میئر کراچی نے ہدایت جاری کی۔

متعلقہ عنوان :