ہوا کی ایک اور بیٹی غیرت گردی کی بھینٹ چڑھ گئی

شکی مزاج خاوند نے جواں سالہ بیوی گولیاں مار کر قتل کر دی،پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر دی،ملزم فرار ،مقدمہ درج

پیر 26 فروری 2024 11:30

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2024ء) حجرہ شاہ مقیم میں حوا کی بیٹی غیرت کے نام پر قتل، شکی خاوند نے جواں سالہ بیوی کو گولیاں مار دیں ملزم فرار ہو گیا، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گائوں بونگی پولو میں شعبان نامی خاوند نے اپنی 22سالہ بیوی اقصی بی بی کو صبح سویرے سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،اہل علاقہ نے واردات کو ناجائز تعلقات کا شاخسانہ قرار دیا ہے جسکی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی دیپال پور اور ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم موقع پر پہنچ گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی جبکہ قاتل کی تلاش کے لیے چھاپہ مارٹیمیں روانہ کر دی گئیں،این این آئی ذرائع کے مطابق دونوں میاں میاں بیوی میں ناچاکی کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔