بھارت کا جھوٹ بے نقاب، امریکی صحافی نے قلعی کھول دی

کسی نے ہمیں انفارمیشن آپریشنز چلانے کا طریقہ سکھایا ہے تو وہ پاکستان کا آئی ایس پی آر ہے،کرسٹن فیئر

پیر 26 فروری 2024 16:00

نئی دہلی/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2024ء) پلوامہ ڈرامے پر بھارت کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا,امریکی صحافی کرسٹن فیئر نیبھی بھارتی جھوٹ کی قلعی کھول دی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے بھارتی پلومہ ڈرامے کے جھوٹ پر سے پردا اٹھا دیا،امریکی صحافی کرسٹن فئیر کا کہنا تھا کہ میں 100 فیصد کہہ سکتی ہوں کہ کوئی F-16 طیارے تباہ نہیں کیے گئے، انہوں نے کہا کہ میں کہتی ہوں کہ کاش آپ نے ایف -16 طیاریمار گرائیں ہوتے ۔

(جاری ہے)

نیویارک ٹائمز کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فضائیہ کے پائلٹ نے جلد بازی میں اپنا ہی طیارہ گرا دیا،ایکس بھارتی جنرل سید عطا حسنین کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے ہمیں انفارمیشن آپریشنز چلانے کا طریقہ سکھایا ہے تو وہ پاکستان کا آئی ایس پی آر ہے۔