Kپلوامہ ڈرامے پر بھارت کا جھوٹ بے نقاب

e پلوامہ ڈرامہ پر بھارتی میڈیا کے جھوٹ پر جھوٹ جاری w امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے بھی بھارتی جھوٹ کی قلعی کھول دی

پیر 26 فروری 2024 17:40

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2024ء) پلوامہ ڈرامے پر بھارت کا جھوٹ بے نقاب ، پلوامہ ڈرامہ پر بھارتی میڈیا کے جھوٹ پر جھوٹ جاری، امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے بھی بھارتی جھوٹ کی قلعی کھول دی۔

(جاری ہے)

امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے انکشاف کیا کہ میں 100 فیصد کہہ سکتی ہوں کہ کوئی F-16 طیارے تباہ نہیں کیے گئے، میں کہتی ہوں کہ کاش آپ F-16 مار گرائیں، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فضائیہ کے پائلٹ نے جلد بازی میں اپنا ہی طیارہ گرا دیا، بھارت کے اپنے دفاعی ماہرین نے بھارتی فضائیہ کا جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ مسترد کر دیا،سابق بھارتی جنرل سید عطا حسنین کہتے ہیں کہ اگر کسی نے ہمیں انفارمیشن آپریشنز چلانے کا طریقہ سکھایا ہے تو وہ پاکستان کا آئی ایس پی آر ہے۔