جمعیت علماء اسلام کے نومنتخب اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ روی کمار پہوجہ کو مبارک بادی دینے کا سلسلہ جاری

پیر 26 فروری 2024 18:00

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2024ء) جمعیت علماء اسلام کے نومنتخب اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ روی کمار پہوجہ کو مبارک بادی دینے کا سلسلہ جاری روی کمار پہوجہ کو اقلیتی مخصوص سیٹ پر ایم پی اے منتخب ہونے پر دالبندین کے علاوہ چاغی نوکنڈی خاران نوشکی کوئٹہ بولان سبی جیکب آباد کراچی شکار پور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے لوگ سوشل میڈیا وٹس ایپ فیس بک ٹوئیٹر انسٹاگرام سمیت الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر مبارک بادیاں دے رہے ہیں روی کمار پہوجہ کا تعلق دالبندین و ضلع چاغی سے ہے وہ ایک لکھے پڑھے سیاسی و سماجی شخصیت ہیں اندرون سندھ بلوچستان میں مقیم ہندو اقلیتی برادری میں کافی پذیرائی رکھتے ہیں اور عرصہ دراز سے جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم پر سیاست کررہے ہیں وہ سینیٹر دھنیش کمار پھلیانی کے قریبی عزیز آنجہانی ڈاکٹر آنند لعل کے بڑے صاحب زادے و ممتاز اقلیتی رہنماء و سماجی کارکن میونسپل کمیٹی دالبندین کے تاحیات کونسلر سیٹھ برج لعل کے بھتیجے ہیں جن کے خاندان دالبندین کے ہندو اقلیتی برادری کے علاوہ مقامی بلوچ برادری کے لئے گراں قدر خدمات کسی سے بھی پوشیدہ نہیں بالخصوص ضلع چاغی میں آباد 42 قبائل کے دکھ سکھ میں شریک رہنا نومنتخب ایم پی اے روی کمار پہوجہ اور سیٹھ برج لعل اور ان کے خاندان کا وطیرہ رہا ہے اس لئے ان کے خاندان کی شہرت میں روی کمار نے مذید چار چاند لگا دئیے ہیں روی کمار پہوجہ کی ایم پی اے منتخب ہونے کے مسلسل تیسرے روز بھی ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین میں واقع ہندو محلہ دالبندین میں جشنِ کا سماں جاری ہیں اور اگثر دالبندین ودیگر علاقوں سیلوگ جوق در جوق ان کے گھر تشریف لاکر ان کے چچا سیٹھ برج لعل اور گھر والوں کو مبارک بادیاں دے رہے ہیں جو کہ ان کی مخلصی اور عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ضلع چاغی سمیت دالبندین عوامی و سماجی حلقوں اور دیگر طبقے کے لوگوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب ایم پی اے روی کمار پہوجہ عوامی توقعات پر پورا پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور ضلع چاغی سمیت دالبندین عوام حلقوں کے جذبے کو ہر گز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

اور اپنی خاندان کی روایات عوام دوستی کو جاری رکھیں گے اور عوام کی دکھ درد میں ہر وقت شریک ہونگے۔