تاشفین صفدر چوہدری صاحبہ کو ایم پی اے بننے پر مسلم لیگی عہدیداروں و کارکنوں کی مبارکباد پھولوں کے گلدستے دیئے

ٰچوہدری شجاعت حسین نے تاشفین صفدر چوہدری کو ایم پی اے بنوا کر کارکنوں کے دل جیت لیے،اشرف چوہدری ۷پاکستان مسلم لیگ کے اراکین اسمبلی عوامی فلاح و بہبود کیلئے خدمات سرانجام دینگے،جنرل سیکرٹری لیبرونگ پنجاب

پیر 26 فروری 2024 19:45

ع*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2024ء) تاشفین صفدر چوہدری کو پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے مخصوص نشست خواتین پر ایم پی اے بننے پر پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری، انجنئر محمد بلال ورک سابق تحصیل ناظم شیخوپورہ،مرزا شاہد صدیق۔سابق امیدوار مسلم لیگ ق۔پی پی 51۔ڈسکہ،محمد اکرام بابر کھوکھر۔

سابق امیداور مسلم لیگ ق۔64،گوجرانوالہ ،رانا محمد۔نثار احمد خان۔ آزاد امیداور پی پی 133۔

(جاری ہے)

شاہ کوٹ ننکانہ صاحب و مسلم لیگی عہدیداران و کارکنوںنے ان کی رہائش گاہ لاہور میں جاکر انہیں مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے دیئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد اشرف چوہدری جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین نے تاشفین صفدر چوہدری کو خواتین کی مخصوص نشست پر ایم پی اے مقرر کرکے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے اراکین اسمبلی عوامی فلاح و بہبود کیلئے خدمات سرانجام دینگے۔