برطانیہ میں خوراک اورگھریلوسامان کی قیمتوں میں کمی

پرچون میں مہنگائی کی سالانہ شرح تقریباً دو سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے. برٹش ریٹیل کنسورشیم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 27 فروری 2024 15:25

برطانیہ میں خوراک اورگھریلوسامان کی قیمتوں میں کمی
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری۔2024 ) برطانیہ میں خوراک اورگھریلوسامان کی خرید کے حوالے سے پرچون میں مہنگائی کی سالانہ شرح تقریباً دو سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے برٹش ریٹیل کنسورشیم نے نیلسن شاپ پرائس انڈیکس میں ظاہر کیا کہ قیمتوں میں اضافے کی رفتار 12 ماہ کے دوران 2.9 فیصد سے کم ہوکر 2.5 فیصد ہوگئی ہے جوکہ مارچ 2022 کے بعد سب سے کم سطح ہے.

(جاری ہے)

خوراک کا شعبہ مارکیٹ میں اہم شراکت دار ہے اس شعبہ میں قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ”سکائی نیوز“کی رپورٹ میں گوشت، مچھلی اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئندقراردیتے ہوئے تازہ خوراک میں افراط زر کی شرح میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد کمی ہوئی ہے ”بی آر سی“ نے توانائی اور زرعی شعبے میں لاگت کو کم کرنے اور خوردہ فروشوں کی جانب سے کیش خریداری کی حوصلہ شکنی کو اہم وجہ قراردیا ہے‘کنٹر ورلڈپینل کی ایک رپورٹ میں سپر مارکیٹس کی جانب سے قیمتوں میں کمی کھانے پینے کے خریداروں کے کی پہنچ میں رکھنے کے اقدامات کو سراہا ہے .

کنٹرولڈپینل کے اسٹریٹجک ڈائریکٹر ٹام اسٹیل نے کہا کہ اگرچہ بحیرہ احمر کے راستے جہاز رانی کے بحران سے قیمتوں پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بہت سی بحث ہوئی ہے لیکن سپر مارکیٹیں قیمتوں کو کم رکھنے اور لوگوں کو اشیاءضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کررہی ہیںانہوں نے کہا کہ عام طور پر کرسمس کے بعد کی سست روی دیکھی جاتی ہے تاہم بڑے اسٹورزکی جانب سے پرموشنزاور سیل جاری رکھنے سے فروری میں صارفین نے2023کے مقابلے میں14فیصد تک زیادہ خرچ کیا جو مجموعی طور پر5سو86ملین پاﺅنڈ سے زیادہ ہے.

ادارے نے فرنیچر اور برقی سامان جیسی چیزوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی نشاندہی کی لیکن فروری کے دوران صارفین کے اخراجات کو راغب کرنے کے لیے فیشن مصنوعات پر پیشکشوں میں توسیع کی‘ بی آر سی کی چیف ایگزیکٹیوہیلن ڈکنسن نے کہا کہ سپلائی چین کے دباﺅ میں کمی ہونے سے خوراک کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے تاہم جغرافیائی سیاسی تناﺅ بڑھنے کے ساتھ ساتھ اہم غیر یقینی صورتحال برقرار ہے انہوں نے کہا کہ اشیاءتعیش کی قیمتیں شپنگ کے اخراجات کے لیے اہم معاملہ ہے جو درآمداتی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے بڑھی ہیں.