کرن راؤ نے طلاق کے بعدبطورشوہر مجھ میں کمی کے کچھ پوائنٹس لکھوائی: اداکار عامر خان

منگل 27 فروری 2024 20:56

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2024ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے سابق اہلیہ کرن راؤ سے علیحدگی کے بعد سوال کیا کہ ان میں بطور شوہر کیا کمی تھی جس پر کرن نے انھیں ان کی خامیوں سے متعلق 10 سے 15 پوائنٹس لکھوائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک تقریب کے دوران عامر نے اپنے اور کرن راؤ سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا، جس میں عامر نے بتایا کہ کس طرح کرن راؤ نے طلاق کے بعد انہیں 10سے 15 پوائنٹس لکھوائے جن کی عامر میں بطور شوہر کمی تھی۔

(جاری ہے)

کرن سے علیحدگی کے باوجود دوستی سے متعلق بات کرتے ہوئے عامر نے بتایا کہ ایک مزے کی بات ہے، ابھی ہماری علیحدگی ہوئی ہے جس کا سب کو معلوم ہے، ایک شام میں کرن کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، میں نے کرن سے سوال کیا کہ بطور شوہر مجھ میں کیا کمی تھی میری زندگی چل رہی ہے لیکن میں خود میں کس طرح تبدیلی لاسکتا ہوں۔عامر کے مطابق اس کے بعد کرن نے مجھے باقاعدہ پوائنٹس لکھوائے، اس نے مجھے بتایا کہ ’آپ بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں، آپ کسی کو بات کرنے نہیں دیتے، آپ اپنی بات پر قائم رہتے ہیں، میں نے کرن کے بتائے ہوئے تقریباً 15-20 پوائنٹس لکھے ہیں۔