قرارداد مقاصد پر صحیح معنوں میں عمل درآمد تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اسلم فاروقی

منگل 27 فروری 2024 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان لا الہ الا اللہ کے نام پر قائم ہوا ہے، قرارداد مقاصد پر صحیح معنوں میں عمل درآمد تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قرارداد مقاصد کے مہینے مارچ کی آمد کے حوالے سے لائنز ایریا میں ایم کیو ایس سی کے ڈپٹی سیکریٹری محب محمد اجمل، کامران خان و دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ مقاصد پاکستان کی حقیقی تکمیل کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے بزرگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے جن کی وطن عزیز عظیم قربانیوں کا ثمر ہے انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی و استحکام کے لئے نئی حکومت کو قرارداد مقاصد کے مارچ مہینے کا اللہ کی حاکمیت کے لئے اقدامات اٹھانے کا عزم کرکے استقبال کرنا چاہئے اور ملک کے معاشی نظام کو اسلام کے معاشی نظام کے مطابق چلانے کا اعلان بھی کرنا چاہئے جبکہ ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے بزرگوں کے خواب کو پورا کرنے کا بھی عزم کرنا چاہئے بزرگوں کے خواب کی تعبیر کے پورے ہونے میں اب تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا اسلم خان فاروقی نے پاک فوج کی لائن آف کنٹرول پر پاکستانی علاقے کی جاسوسی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کو مار گرانے کی بروقت کارروائی کو انتہائی لائق تحسین قرار دیا اور پاک فوج کو بروقت کارروائی پر سلام پیش کیا۔