اے این ایف کی کاروائیاں جاری ،31کلو منشیات برآمد کر کے 12 ملزمان گرفتار کر لیے

بدھ 28 فروری 2024 17:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،9کاروائیوں کے دوران 31کلو منشیات برآمد کر کے 12 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 900 گرام آئس برآمد، لاہور ایئرپورٹ پر قطر جانے والے دو مسافروں سے 580 گرام آئس برآمد، راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں نیدرلینڈز اور برطانیہ سے بھیجے گئے 3مختلف پارسلز سے 58گرام ویڈ اور 70 ایم ڈی ایم اے برآمد ،شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب دو ملزمان سے 6کلو چرس اور 4کلو آئس برآمد، بحریہ ٹائون لاہور میں ملزم سے 4کلو افیون، 3.7 کلو چرس اور 1کلو آئس برآمد، ائیرپورٹ چوک کوئٹہ پر 3ملزمان سے 6کلو چرس برآمد، لیل قصور چیک پوسٹ کے قریب 3ملزمان سے 5کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔