بلوچستان میں حکومت سازی کے اکثر معاملات طے کرلیئے گئے ہیں ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

بدھ 28 فروری 2024 22:10

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے اکثر معاملات طے کرلیئے گئے ہیں مرکز اورصوبے میں پائیدار حکومتیں بنی گی۔ اپوزیشن جماعتیں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت پر جائز تنقید کریں ہم اپنی اصلاح کرینگے۔ احتجاج کی اڑ میں ملک کا نقصان ناقابل برداشت ہے۔

جبکہ اداروں کے خلاف بات کی کوئی اجازت نہیں دے سکتے۔اس عمل سے ہمارے دشمن کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ملک کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔خواہش ہے کہ ملک میں خوشحالی ترقی امن و استحکام آئے۔ارض پاک کو میلی نظر سے دیکھنے والے ناکام ہونگے۔ انکی تمام سازشیں ناکام ہونگی۔

(جاری ہے)

آپ کے فیصلے آپ کی ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونے والے نمائندے ملک و علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اب لوگ باشعور ہیں۔انہوں نے جو بہتر فیصلہ کیا اس سے انکے بچوں کی بہتر مستقبل کے لئے ضروری تھا۔ انتخابی مہم میں جن وعدوں کا عوام سے اقرار کیا اس پرعمل ہوگا۔ لورالائی دکی بارکھان و موسی خیل میرا حلقہ انتخاب کوشش ہوگی کہ سوئی گیس کی سہولت یہاں کے عوام کو ملے۔ یہاں کی ماؤں بہنوں بیٹیوں کو سہولتیں ملیں۔ رب العالمین نے دوبارہ عوام کی خدمت کا موقع دیا ہے۔

ماضی کی طرع حلقے میں ترقیاتی کام شروع کریں گے۔دیگر میگا ترقیاتی منصوبوں کا نہ صرف اغاز کیا جائیگا بلکہ گراونڈ پر بھی دکھائی دیں گے۔ ترقی کی چابی آپکے پاس ہے ووٹ کی صورت میں اہل علاقہ نے ہمیشہ مجھے عزت و ہمت دی ہے۔اس کا پاس رکھیں گے۔ یہاں رابطہ سڑکوں و دیگر منصوبوں کی ضرورت ہے ماضی میں یہ علاقہ پسماندہ رہا ہے۔ پاکستان کی خوشحالی و علاقائی ترقی میں سب نے ملکر اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔