اسرائیل کا شام کے دارالحکومت دمشق میں فضائی حملہ

جمعرات 29 فروری 2024 11:00

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں فضائی حملہ کیا ہے۔ شنہوا نے شامی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے گزشتہ رات کو مقبوضہ گولان ہائٹس سے فضائی حملے میں دارالحکومت دمشق کے مضافات میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

وزارت نے بتایا کہ شام کی فضائی دفاعی یونٹس نے میزائلوں کو مار گرایا جبکہ حملے میں مادی نقصانات کی اطلاع ملی۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ شام میں یہ اسرائیل کا رواں سال میں کیا گیا 17واں حملہ ہے۔

متعلقہ عنوان :