بھارت، دلی مسلم کش فسادات معاملے میں قید چھ مسلمان عدالت سے باعزت بری

جمعرات 29 فروری 2024 20:40

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) بھارت میں دلی مسلم کش فسادت معاملے میں ناحق قید چھ مسلمان افراد کو عدالت نے باعزت بری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شکیل ، حبیب رضا، محمد یامین ، عثمان ، شاہد اورمحمد عرفان کو 2020میںدلی مسلم فسادات کے بعد دیالپور تھانے میں درج ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت نے بحث کی سماعت، مشاہدات اور شواہد کے غورو خوض کے بعد ان تمام کو الزامات سے بری کر دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جو بھی شواہد پیش کیے گئے وہ ٹھوس اور جاندار نہیں ہیں ۔ ان چھ مسلمانوں کو جمعیت علماہند کی طرف سے قانونی مدد فراہم کی گئی ۔