چیف کوآرڈینیٹر اٹک پریس کلب نثار علی خان کے سسر طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے

جمعرات 29 فروری 2024 22:35

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 فروری2024ء) چیف کوآرڈینیٹر اٹک پریس کلب رجسٹرڈ نثار علی خان کے سسر ، ہانگ کانگ پاکستانی نژا د عابد علی اور واجد احمد کے والد محترم حاجی محمد ایوب طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی نماز جنازہ حضرو کے گائوں لکوڑی میں ادا کی گئی جس میں علاقہ بھر سے مذہبی ، سیاسی ، سماجی ، عوامی رہنمائوں صحافیوں ، وکلاء ، اساتذہ اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،سا بق چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ و سینئر صحا فی شیخ جاوید اقبال ، چیئر مین شیخ فیصل جا وید ، محمد صابرین ، کریم خان ڈاکٹر عبدالوحید، عمران زاہد سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے نثار علی خان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔