ًعوامی لائرز فورم کی سردار رفیق ڈوگر ایڈووکیٹ کو ملتان بار کا لائبریری سیکرٹری منتخب ہونے پرمبارکباد

ض*وکلا جمہوریت،انسانی حقوق اور آئین کے محافظ ہیں:نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ ؒنو منتخب لائبریری سیکرٹری کو راشد چوہدری ایڈووکیٹ،سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ،آصف سلہریا ایڈووکیٹ و دیگر کی مبارکباد

جمعرات 29 فروری 2024 20:15

y لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 فروری2024ء) عوامی لائرز فورم پاکستان کے رہنمائوں نے ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن ملتان کے انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک ملتان کے سابق ضلعی صدراورمتحرک رہنما سردار رفیق ڈوگر ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت سے لائبریری سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔عوامی لائرز کے مرکزی صدر نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل راشد چوہدری ایڈووکیٹ،سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ،آصف سلہریا ایڈووکیٹ،سعود خان ایڈووکیٹ،ناصر اقبال قادری ایڈووکیٹ و دیگر وکلا رہنمائوں نے ملتان بار کے نو منتخب عہدیدار سردار رفیق ڈوگر ایڈووکیٹ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلا جمہوریت،انسانی حقوق اور آئین کے محافظ ہیں۔

(جاری ہے)

ہماری جدوجہد ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی اور جمہوری روایات کے فروغ کیلئے ہے اور ہم یہ جدوجہد ہمیشہ جاری رکھیں گے۔انصاف کے بغیر ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔راشد چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ وکلا بار اور بنچ کے درمیان ہمیشہ پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔عوامی لائرز فورم کے عہدیداران آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرتے رہیں گے۔راشد چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ سردار رفیق ڈوگر ایڈووکیٹ و دیگر منتخب عہدیداران وکلا برادری کی فلاح و بہود اور آئین و قانون کی بالادستی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔