شائقین مجھے ’’ٹائٹینک ‘‘کی بجائے ’’ہالیڈے ‘‘میں میرے کردار سے زیادہ پہچانتے ہیں،کیٹ ونسلیٹ

جمعہ 1 مارچ 2024 16:50

شائقین  مجھے ’’ٹائٹینک ‘‘کی بجائے ’’ہالیڈے ‘‘میں  میرے  کردار سے ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2024ء) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے انکشاف کیا کہ شائقین اکثر انہیں ’’ ٹائٹینک ‘‘کی بجائےفلم ’’ ہالیڈے ‘‘میں ان کے کردار سے زیادہ پہچانتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے جمی فالن کے ٹونائٹ شو میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ لوگ سڑکوں پر میرے پاس فلم ہالیڈے اور ایکسٹرا کے ایپیسوڈ کے حوالے سے زیادہ آتے اور پہنچاتے ہیں ،خاص طور پر کرسمس کے موقع پر، اور کیا ہی پیاری بات ہے کہ مائیں اور بیٹیاں گروسری سٹور میں میرے پاس آتی ہیں اور مجھے کہتی ہیں ہم کرسمس کے موقع پر اکھٹی ہوتی ہیں اور مل جل کر پکاتی اور کھاتی ہیں ،کرسمس کے موقع پر یہ اب ہماری چھوٹی سی رسم بن گئی ہے ۔

ونسلیٹ نے مزید کہا کہ یہ وہ چیز ہے جس کی میں نے کبھی توقع نہیں کی تھی، اس طرح کی فلم کے ارد گرد ماں بیٹی کا تعلق جڑنا یہ بہت اچھا ہے اورخوبصورت ہے ۔اداکارہ نے 2006 کی فلم ہالیڈے میں جیک بلیک، جوڈ لا اور کیمرون ڈیاز کے ساتھ اداکاری کی، جس میں دو خواتین مسائل کا شکار ہوتی ہیں اور ماحول بدلنے کے لیے ایک دوسرے کے ممالک میں گھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔\932

متعلقہ عنوان :