خیبرپختونخوا کے مختلف سمیت پشاور میں بارش سےموسم خوشگوار ہو گیا

جمعہ 1 مارچ 2024 16:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2024ء) خیبرپختونخوا میں بارش کے ساتھ ہی یخ بستہ ہوائوں نے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا،حالیہ بارش کے باعث صوبائی داراحکومت میں کم سےکم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر، شانگلہ، بنوں سمیت مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑوں پر بھی ایک بار پھر برفباری ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جمعہ سے اتوار تک بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کر رکھی ہے جبکہ کچھ شہروں میں طوفانی بارشوں کا بھی امکان ہے جس کے بعد ان علاقوں میں نہ صرف حفاظتی اقدامات کر لیے گئے بلکہ شہریوں کو بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔