رنبیرکپور کی بہن ردھیما کپور بڑے پردے پرانٹری دینے کو تیار

جمعہ 1 مارچ 2024 22:11

رنبیرکپور کی بہن ردھیما کپور بڑے پردے پرانٹری دینے کو تیار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2024ء) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی بہن ردھیما کپور ساہنی جلد بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی بہن جو جیولری ڈیزائنر ہیں اب اپنے اہل خانہ کی طرح اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ردھیما اب نیٹ فلکس کی سیریز فیبیولس لائیو ورسز بالی ووڈ وائیوز کے تیسرے سیزن میں کلیانی سہا چاولہ اور شالینی پاسی کے ساتھ نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ کلیانی سہا چاولہ ایک سلور لگژری ہوم ڈیکور برانڈ کی بانی اور بین الاقوامی لگژری لیبل کے مشیر ہیں جبکہ شالینی پاسی ایک آرٹ اور ڈیزائن کلیکٹر ہیں، جو شاہ رخ اور گوری خان کی دیرینہ دوست بھی ہیں۔ فیبیولس لائیو ورسز بالی ووڈ وائیوزکا پہلا سیزن نومبر 2020میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوا تھا جبکہ اس سیریز کا دوسرا سیزن ستمبر 2022 میں آن ایئر ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :