ف* فیصل آبا د میں پابندی کے باوجود بسنت منائی گئی، 800سو سے زائد افر اد گرفتار

)ہوائی فائرنگ اور ڈور پھرنے سمیت مختلف واقعات میں ایک نو جوان جا ں بحق جبکہ تین بچو ں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی

جمعہ 1 مارچ 2024 22:05

ف* فیصل آبا د میں پابندی کے باوجود بسنت منائی گئی، 800سو سے زائد افر ..
/ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2024ء) فیصل آبا د میں پابندی کے باوجود بسنت منائی گئی، 800سو سے زائد افر اد گرفتار،بسنت کے دوران آتش بازی، ہوائی فائرنگ اور ڈور پھرنے سمیت مختلف واقعات میں ایک نو جوان جا ں بحق جبکہ تین بچو ں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ، کسی زخمی کے چہرے پر اور کسی کے جسم کے دیگر حصوں پر ڈور پھری۔

زخمی افراد کو الائیڈ ہسپتا ل ،سول ہسپتا ل ،جنرل ہسپتال غلا م محمد آبا د سمیت دیگر مقا می ہسپتالو ں میں منتقل کیا گیا۔ آن لا ئن کے مطا بق گز شتہ روز منچلے بسنت با زاں کی طر ف سے بسنت منا نے کا اعلا ن کیا گیا ، لیکن مو سم خرا ب ہو نے کی وجہ سے دن بھر رم جم ہو تی رہی ، تیز ہو ائو ں کی وجہ سے پتنگ با زی کا سلسلہ تھما رہا ، تا ہم تین بجے کے بعد موسم صا ف ہو تے منچلوں نے غلا م محمد آبا د مدن پو رہ سمیت دیگر علاقوں میں چھتوں پر چڑھ گئے آسمان رنگ بھرنگی پتنگوں سے رنگین ہوگیا آتش بازی، ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ، تھانہ غلام محمد آباد ،تھانہ رضا آباد ، تھانہ سول لائن اور سرگودھا روڈ کے علاقوں نے آر پی او فیصل آباد سی پی او فیصل آباد کے احکامات ہوا میں اڑا دیے ، ہوائی فائرنگ پتنگ بازی عروج پر جاری پولیس خاموش ، تھانہ سول لائن اور سرگودھا روڈ کے علاقے نیو سول لائن اسلام نگر لاری اڈا مصطفیٰ آ باد رحمان پورہ بولیدی جھگی مائی دی جھگی ملت روڈ تاج کالونی افشاں کالونی گلستان کالونی میں ہوائی فائرنگ پولیس ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو تلاش کرنے میں ناکام پولیس کی موجودگی میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری۔

(جاری ہے)

مدینہ ٹا ئون کے علا قہ میں موسی نامی نوجوان پتنگ لوٹتے ہوئے تیز رفتار رکشے سے جاٹکرایا،ہسپتال پہنچ کر زندگی کی بازی ہارگیا،تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں بسنت پر فائرنگ،شہری زخمی،جمیل ٹاؤن میں پتنگ بازی کے دوران چھتوں پر فائرنگ کی جارہی تھی،منچلوں کی فائرنگ کے دوران چھت پر کھڑے ہمسائے اقبال کے سر میں گولی لگی،اقبال کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،ایس پی رحمان قادر نے موقع سے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ملزمان کو حوالات منتقل کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی،کوکیانوالہ طارق کالونی میں پتنگ بازی کے دوران ہوائی فائرنگ ہوئی،کوکیانوالہ میں گھر کے باہر بیٹھے پانچ سالہ ابراہیم کی کمر میں گولی لگی،النجف کالونی میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے چھ سالہ فاطمہ زخمی ہوئی،اعظم آباد میں چھت پر کھڑے اعظم کی آنکھ پر بھی فائرنگ کے دوران چھرے لگے،تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس تینوں واقعات میں ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کو گرفتار نہ کرسکی،علا وہ ازیں دیگر علا قو ں سے بھی ایک درجن سے زائد افراد کے زخمی ہو نے کی اطلا ع وصول ہو ئی ،تا ہم پو لیس پتنگ با زی کو رو کنے مکمل طو ر پر نا کا م رہی ،دوسری جا نب پولیس ترجما ن کا دعویٰ ہے کہ سی پی او محمد علی ضیاء کے حکم پر پتنگ سازی کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ،فیصل آباد پولیس نے مختلف علاقوں سے 66000پتنگیں اور 2741چرخیاں پکڑلیں،886ملزمان گرفتار کرکے 847مقدمات کا اندراج کر لیا اورپتنگ سازی کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔