پاک افغان سرحدی علاقوں میں شدید برفباری ،شمال بالائی بلوچستان برفیلی طوفان کے لپیٹ میں آگیا

ہفتہ 2 مارچ 2024 16:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) پاک افغان سرحدی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث شمال بالائی بلوچستان برفیلی طوفان کے لپیٹ میں آگیا ۔تفصیلات کے مطابق کئی اضلاع میں گزشتہ روز سے مسلسل برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بارش برسانے والا طاقتور مغربی سسٹم بلوچستان بھر میں مزید شدت اختیار کر گیا، جمعرات کی شام شروع ہونے والی موسلادھار بارش بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

بلوچستان کے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں سیلابی صورتحال بن گئی ہے۔اس کے علاوہ کوڑک ٹاپ، شیلا باغ، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، زیارت، کان مہترزئی، کنجوغی اور پاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں برف باری ہوئی تھی۔