سندھ کی ثقافت کا شمار دنیا کی قدیم ثقافتوں میں کیا جاتا ہے،صوبائی سیکرٹری اطلاعات سندھ

مکلی سندھ کی تاریخ میں ایک اہم حیثیت کا حامل ہے، مکلی کا قبرستان سندھ کی ایک شاہکار تاریخ ہے ،ندیم الرحمن میمن

ہفتہ 2 مارچ 2024 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) صوبائی سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن نے کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت کا شمار دنیا کی قدیم ثقافتوں میں کیا جاتا ہے اور بسنت ہال حیدرآباد کی انتظامیہ کی جانب سے سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے جو کاوشیں کی جا رہی ہیں وہ قابل ستائش ہیں وہ آج بسنت ہال حیدرآباد میں "گرینڈیور آف مکلی " کے زیر عنوان نمائش کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں کہا کہ مکلی سندھ کی تاریخ میں ایک اہم حیثیت کا حامل ہے، مکلی کا قبرستان سندھ کی ایک شاہکار تاریخ ہے اور آج کی نمائش کا مقصد بھی لوگوں کو مکلی کی عظمت سے متعلق بتانا اور سمجھانا ہی ہے ، انہوں بسنت ہال حیدرآباد کے منتظمین کی جانب سے بہترین نمائش کے انعقاد پر ان کارکردگی کو سراہا - اس موقع پر ڈائریکٹر بسنت ہال ثوبیہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراھ تھی.قبل ازیں صوبائی سیکریٹری نے نمائش کا جائزہ بھی لیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :