میپکو نے سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں ان ہائوس انڈکشن کوٹہ میں مختلف عہدوں کے 12ملازمین /اہلکاروں کو بنیادی سکیل 17میں جونیئر انجینئرز/ایس ڈی او ز کے عہدے پر بھرتی کرلیا

اتوار 3 مارچ 2024 19:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2024ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں ان ہائوس انڈکشن کوٹہ میں مختلف عہدوں کے 12ملازمین /اہلکاروں کو بنیادی سکیل 17میں جونیئر انجینئرز/ایس ڈی او ز کے عہدے پر بھرتی کرلیاہے اور انہیں خالی آسامیوں پر تعینات کردیاہے۔

(جاری ہے)

میپکو ترجمان کے مطابق15فیصد انڈکشن کوٹہ میں جونیئر انجینئر/ایس ڈی او بھرتی ہونے والوں میں لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIراجن پور سب ڈویژن رانا فریاد علی کو ایس ڈی او بھرتی کرکے رحیم آبادسب ڈویژن صادق آباد، لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIپاک گیٹ سب ڈویژن محمد ظفر ڈوگر کو اسسٹنٹ منیجر (ڈیزائن)پی اینڈ ای، ایڈیشنل ایس ڈی او کینٹ ڈویژن ملتان محمد مظہر کو سیکنڈسب ڈویژن کوٹ چھٹہ،اسسٹنٹ لائن مین ریجنل ٹریننگ سنٹر میپکو محمد مجاہد رفیق کو ایس ڈی او امیرپور سب ڈویژن کہروڑپکا، لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIملتان سرکل محمد عمران کو ایس ڈی او اے ٹی بی ملتان سرکل، ایس ایس او گریڈIسخی سرور گرڈاسٹیشن عرفان قادر کو ایس ڈی او جمال دین والی سب ڈویژن صادق آباد، لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIجی آئی ایس میپنگ میپکو سید محمد شرجیل بخاری کو ایس ڈی او سیکنڈسب ڈویژن جہانیاں، لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIکینٹ سب ڈویژن ملتان راشدمحمود کو ایس ڈی او چوک بہادرپورسب ڈویژن رحیم یار خان،ایس ایس او گریڈIنوازآباد گرڈاسٹیشن رحیم یار خان عاصم علی کو اسسٹنٹ منیجر (ٹی) میپکو راجن پور، میٹرریڈر شمس آبادسب ڈویژن ملتان اعجاز حسین کو ایس ڈی او احمد یار سب ڈویژن عارفوالہ، اسسٹنٹ لائن مین گلگشت سب ڈویژن ملتان معراج خالد کو ایس ڈی او شاہ جمال سب ڈویژن مظفرگڑھ اور سپروائزر ڈیٹاکوڈر ریونیو آفس مظفرگڑھ محمد عرفان کو جونیئر انجینئر کے عہدے پر بھرتی کرکے اسسٹنٹ منیجر (ٹی) میپکو بہاولپور تعینات کیاہے۔

متعلقہ عنوان :