ت*ماجوکی بی او جی کاسالانہ اجلاس'یونیورسٹی کارکردگی پر اظہار اطمینان

ر*جدید ٹیکنالوجی اپناتے ہوئے ہرشعبے میں بہتری لائیں'پروفیسرڈاکثرمنصوراحمد ز*ڈاکٹرزبیرشیخ نے سالانہ رپورٹ پیش کی'سال2024ء کے بجٹ سمیت دیگرامورکی منظوری

اتوار 3 مارچ 2024 19:25

*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2024ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کے بورڈزآف گورنرز نے نظام تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پرزور دیاہے۔بی ای جی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹرمنصوراحمد کی زیر صدارت اجلاس میں ماجوکے صدر اور وی سی ڈاکٹرزبیرشیخ نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔بورڈزآف گورنرز کے اراکین معروف قانون دان اور سابق وزیر قانون بیرسٹر شاہدہ جمیل'سابق کمشنرکراچی شعیب صدیقی'انجینئر محفوظ الرحمن عرسانی 'ایڈووکیٹ جنرل سندھ سید میران علی شاہ سمیت دیگر نے ماجوکی بہتری کیلئے تجاویزدیں۔

اس موقع پرماجو کے کچھ فیکلٹی ارکان بھی موجود تھے۔پروفیسرڈاکٹرمنصوراحمد نے کہاکہ ہمارا مقصد پاکستانی طلباء کو ترقی یافتہ ممالک کے معیار کے مطابق تیار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ہماری کوشش ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کابھرپوراستعمال کرتے ہوئے ہرشعبے میں بہتری لائیں۔انہوں نے ماجوکی سالانہ کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیا۔قبل ازیں ڈاکٹرزبیرشیخ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بی او جی ممبرز کوبتایا کہ ماجو میں کمپیوٹر سائنس 'سافٹ ویئرانجینئرنگ الیکٹریکل انجینرنگ 'سائیکالوجی'لائف سائنسز اور سوشل سائنسز میں ہمارے بیچلرز کوملک کے اندر اوربیرون ممالک جیسے امریک 'کینیڈا اور یورپ میں اسکالرشپس ملیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا کورس اسٹریکچر ایسابنایاگیاہے کہ طالب علم دیگر انسٹیٹیوشن میں جوماسٹرزمیں پڑھتا ہے وہ ہمارے ہاں بیچلرز میں پڑھ لیتاہے۔ایچ ای سی نیاکنامکس اینڈ ڈیویلپمنٹ 'ڈیٹاسائنس 'سائبرسیکیورٹی میں پی ایچ ڈی کی منظوری دیدی ہے جبکہ بائیوسائنس بھی جلد متوقع ہے۔آئی کیپ نے بی ایس اکائونٹنگ اینڈ فنانس کو ریکگنائز کردیا ہے۔ہم نے ترکی اور یورپی جامعات سمیت کئی غیر ملکی اداروں کے ساتھ ایم او یوزکئے ہیں۔ماجومیں جسمانی معزوری کے شکار طلبہ کوبھی خاص سہولت دی گئی ہے جبکہ ملازمت کی بھی گنجائش نکالی گئی۔ہمارے پاس صومالیہ اور دیگر طلبہ بھی ہیں۔بی او جی نے سال 2024ء کابجٹ منظور کرلیا جبکہ اساتذہ کی ترقیوں سمیت دیگر امور کی بھی منظوری دیدی۔