نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ ،ڈی ایس پولو نے سنسی خیز مقابلے کے بعد ایف جی پولو ٹیم کو 10-9 سے ہرا دیا

اتوار 3 مارچ 2024 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام تیسرے پریذیڈنٹ آف پاکستان نیشنل اوپن پولو چمپئن شپ کے پانچویں دن ایک میچ کھیلا گیا جس میں ڈی ایس پولو نے سنسی خیز مقابلے کے بعد ایف جی پولو ٹیم کو 10-9 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پولو نے زبردست مقابلے کے بعد ایف جی پولو کو آخری لمحات میں 10-9 سے ہرا دیا۔ ڈی ایس پولو کی طرف سے انگلش کھلاڑی میکس چارلٹن نے آٹھ گول ، نکو رابٹس اور احمد علی ٹوانہ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے راول لیپ لا سیٹ نے سات ،راجہ میکائل سمیع اور ایندریس فرنانڈو نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آج (منگل )کو بی این پولو کا مقابلہ ڈی ایس پولو سے ہوگا۔