جنوبی کوریا اورامریکا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں شروع

پیر 4 مارچ 2024 12:25

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) جنوبی کوریا اور امریکا نے فریڈم شیلڈ نامی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا۔ شنہوا کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ سالانہ فریڈم شیلڈ (ایف ایس ) فوجی مشقیں پیر سے شروع ہو گئی ہیں جو 11روز تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

اس دوران باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیےمشترکہ سمندری، زمینی اور فضائی مشقیں منعقد کی جائیں گی۔

جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق مشقوں کے دوران امریکی فوجی سٹریٹجک اثاثے جیسے کہ سٹریٹجک بمبار اور جوہری طاقت سے چلنے والے طیارہ بردار جہاز جزیرہ نما کوریا کے ارد گرد تعینات کیے جائیں گے۔ جنوبی کوریا امریکا نے اصرار کیا ہے کہ مشترکہ مشقیں دفاعی نوعیت کی ہیں۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے اسے شمال کی جانب حملے کے لیے ڈریس ریہرسل قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :