فیصل آباد ،کاشتکاروں کو کماد میں سورج مکھی کی مخلوط کاشت کرنے کی ہدایت

پیر 4 مارچ 2024 13:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل ا ٓباد چوہدری خالد محمودنے کاشتکاروں کو کماد میں سورج مکھی کی مخلوط کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے تیل کی ضرورت کو پورا کرنا ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ زرعی ملک ہونے کے باوجود ہر سال خوردنی تیل کی پیداوارکی درآمدپر 350 ارب روپے سے زیادہ کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کر نا پڑتا ہے جبکہ پاکستان میں تیل دار اجناس کے زیر کاشت رقبہ اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کی کافی گنجائش موجود ہے اس لئے حکومت اس جانب خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ سورج مکھی کی کاشت کو فروغ دینے کے لئے سبسڈی بھی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکارکماد میں سورج مکھی کی مخلوط کاشت کرکے اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرکے ملک کو خوردنی تیل کی پیداوار میں خود کفیل بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کے اچھے ہائبرڈ بیج ہا ئی سن 33، ایس 278، ایگورا 4 اور این کے سینجی وغیرہ کی کاشت سے بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بہاریہ سورج مکھی کی کاشت کا بہترین وقت 15مارچ تک ہے۔

متعلقہ عنوان :