ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طورپر استحکام دیکھنے میں آیا،پی بی ایس

پیر 4 مارچ 2024 13:31

ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طورپر استحکام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طورپر استحکام دیکھنے میں آیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمارکے مطابق 29فروری 2024کو ختم ہونے والےہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1251 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.64 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1259 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں 29 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1205 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.35 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1225 ، راولپنڈی 1215، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1250، لاہور 1286، فیصل آباد 1260، سرگودھا 1242، ملتان 1266، بہاولپور 1280، پشاور 1250 اور بنوں میں 1230 روپے ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1172، حیدر آباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1197روپے ریکارڈکی گئی ۔