کھاریاں، حکومت پنجاب کی خصوصی مہم صاف ستھرا پنجاب کے تحت لاری اڈوں، بس اسٹینڈز کو صاف ستھرا کیا جائے گا،سیکرٹری آر ٹی اے

پیر 4 مارچ 2024 18:09

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) سیکرٹر ی ٹی اے صدام حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی مہم صاف ستھرا پنجاب کے تحت لاری اڈوں، بس اسٹینڈز کو صاف ستھرا کیا جائے گا، لاری اڈوں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، صاف کا خاص انتظام کی جائے گا، اڈا مالکان بس اسٹینڈ کو صاف ستھرا رکھنے کے پابند ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں ٹرانسپورٹ مالکان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، سیکٹریری آر ٹی اے صدام حسین نے کہا کہ بس اڈوں پر واش روم، مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ، اسٹینڈز کو صاف رکھا جائے گا، روازنہ کہ بنیاد پر صفائی کے عملہ تعینات کیا جائے گا، مسافروں کو اڈوں پر بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔