رکن صوبائی اسمبلی عامر صدیقی کا لسبیلہ پٹیل پاڑہ کا دورہ

مسائل کا جائزہ لیااورکارنر میٹنگ میں جلدمسائل حل کرانے کی یقین دہانی

پیر 4 مارچ 2024 18:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) رکن صوبائی اسمبلی عامر صدیقی نے لسبیلہ، پٹیل پاڑہ، فٹبال گراؤنڈ، بجلی گراؤنڈ کا دورہ کیااور پورے علاقے کے مسائل کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے علاقے کے بزرگوںاور سماجی شخصیات سے رابطہ کر کے ملاقاتیںبھی کی،بعدازاں مرجان مسجد میں میٹنگ کا انعقاد کیاگیاجس میں علاقے کی سماجی شخصیات،عوامی نیشنل پارٹی ضلع ایسٹ کے نائب صدر انور زیب،مرجان مسجد کے امام مولانا نصیر، مسجد کمیٹی کے صدر صالح بھائی، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نصیب عالم زیب ،اہلسنت والجماعت کے رہنما ڈاکٹر خرم زیب ،جمیعت علماء اسلام کے ذمہ داران اور علاقہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ٹائون انچارج اسد اقبال، ٹاون ممبرطارق میر، ٹاون ممبرساجد، علما ء کمیٹی کے ممبرمولاناعبداللہ یارو، یو سی پندرہ کے ذمہ داران اورکارکنان بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ عامر صدیقی نے انور زیب اورعلاقہ معززین کو یقین دہانی کروائی کہ ان شاء اللہ بہت جلد علاقے کے سارے مسائل حل ہونگے اور علاقے سے تمام جرائم اور کرائم کوپولیس کے ذریعے ختم کروائیں گے،فوری طورپر بجلی گیس اور پانی کے مسئلے کو حل کریں گے اور الآصف گراؤنڈ کو اپنی مدد اپ رینویٹ کرایاجائے گا۔