جرنلسٹ پریس کلب تحصیل شرقپور شریف کا تعزیتی اجلاس

پیر 4 مارچ 2024 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) جرنلسٹ پریس کلب تحصیل شرقپور شریف کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت عامر مجید نوشاہی منعقد ہوا جس میں مرکزی پریس کلب مانگا منڈی کے صدر محمد الیاس کا جواں سالہ بیٹا جو گزشتہ دنوں قضا الٰہی سے وفات پا گیا تھا اس کی بلندء درجات کے لئے دعا کی گئی ۔اجلاس میں گروپ لیڈر ملک جاوید اقبال ، سرپرست اعلی حاجی محمد رفیق، چیئرمین ملک وقاص رشید،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شہباز احمد ، لیگل ایڈوائزر فضل اللہ ایڈووکیٹ ،ملک ابوزر ایڈووکیٹ ،میڈیا ایڈوائزر ملک محمد عثمان جلیل (امریکہ)، سینئروائس چیئرمین ملک چاند رشید،سینئر نائب صدر ندیم اسلم ،نائب صدر محمد احمد جٹ، فنانس سیکرٹری افتخار سندھو،آفس سیکرٹری حیدر علی کھوکھر، وائس چیئرمین شاہ جہان حسنین،نائب صدر محمد رمضان بھٹی، سیکرٹری نشرواشاعت خلیل احمد شرقپوری ، وقاص عرف بلا (مرحوم )کے چھوٹے بھائی محمد زیشان ،شہباز ساغر،ملج عمیر،بشری ناز ،علی اختر،زاھد منیر،عثمان علی،محمد مشتاق و دیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر عامر مجید نوشاہی کا کہنا تھا کہ مرکزی پریس کلب مانگا منڈی کے صدر محمد الیاس جو کے ہمارے پریس کلب کے چیئر مین وقاص بلا (مرحوم )کے بہت ہی پیارے دوست تھے انکے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر جرنلسٹ پریس کلب شرقپور کی پوری ٹیم رنجیدہ ہے اور نکے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی محمد الیاس اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور انکے بیٹے کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔آمین۔