17 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

4سول ججز/مجسٹریٹس کو 10سال سروس پوری ہونے پر گریڈ 19میں ترقی دے دی گئی

پیر 4 مارچ 2024 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے 17ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 21میں 7سالہ سروس پوری ہونے پر ٹائم سکیل پروموشن دیتے ہوئے گریڈ 22میں اپ گریڈ کردیا۔جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کی رجسٹرار جزیلہ اسلم کو گریڈ 22میں ترقی دی گئی، سپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت فیصل آباد عبدارحیم ،جج بینکنگ کورٹ راولپنڈی عابد رضوان عابد، سیشن جج ڈی جی خان خالد محمود کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی۔

سیشن جج امجد اقبال رانجھا، جج سپیشل کورٹ (سینٹرل llگوجرانوالہ محمد اکرم شیخ ، سیشن جج ملک شبیر احمد، شاکر حسین ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد محمد جواد الحسن چشتی ، سیشن جج بخت فخر بہزاد، سیشن جج بہاولپور محمد اکرم، سیشن جج وسیم الرحمان، سیشن جج محمد یار گوندل ، جج بینکنگ کورٹ حافظ آباد امجد ناصر چوہدری ، سیشن جج محمد اصغر خان ، سیشن جج بینکنگ کورٹ ساہیوال محمد شبیر اور سیشن جج ننکانہ عتیق الرحمن کو گریڈ 22میں ترقی دی گئی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 4سول ججز/مجسٹریٹس کو 10سال سروس پوری ہونے پر گریڈ 19میں ترقی دے دی گئی ۔ جن میں سول جج لاہور امتیاز احمد ، سول جج راولپنڈی امتیاز حسین ، سول جج میلسی میاں محمد طاہر حبیب اور سول جج لاہور ایوب گل شامل ہیں ۔