لاری اڈوں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ، سیکرٹری آر ٹی اے

پیر 4 مارچ 2024 22:00

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) سیکرٹری آر ٹی اے صدام حسین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی خصوصی مہم صاف ستھرا پنجاب کے تحت لاری اڈوں اور بس اسٹینڈز کو صاف ستھرا کیا جائے گا، لاری اڈوں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، صفائی کا خاص انتظام کیا جائے گا، اڈا مالکان بس اسٹینڈ کو صاف ستھرا رکھنے کے پابند ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانسپورٹ مالکان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صدام حسین نے کہا کہ بس اڈوں پر واش روم، مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ اور اسٹینڈز کو صاف رکھا جائے گا، روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے عملہ کو تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ مسافروں کو اڈوں پر بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔