بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کو جلد پورا کرنے کی ضرورت ہے ، چیئرمین سینیٹ

منگل 5 مارچ 2024 18:12

بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کو جلد پورا کرنے کی ضرورت ہے ، چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کو جلد پورا کرنے کی ضرورت ہے،نوکنڈی ماش کیل روڈ سست روی کا شکار ہے ، جلد تکمیل کے لئے کام تیز کیا جائے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے چیئرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند سے گفتگو کرتےہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں چئیرمین سینیٹ نے بلوچستان کی شاہراہوں کی جلد تکمیل پر زور دیا اور کہاکہ بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کو جلد پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ چئیرمین سینیٹ نے بلوچستان میں تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی چیئرمین این ایچ اے کو ہدایت کی کہ نوکنڈی ماش کیل روڈ سست روی کا شکار ہے ، جلد تکمیل کے لئے کام تیز کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران چئیرمین  سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چاغی- زیارت-با لانوش روڈ کا خصوصاً ذکر کیا ۔ چیئرمین این ایچ اے کی یقین دہانی کرائی کہ چاغی -زیارت - بالا نوش روڈ کا ٹینڈر ہو چکا ، جلد کنٹریکٹ ایوارڈ کردیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چاغی ۔زیارت ۔ بالا نوش روڈ اہم منصوبہ ہے ، علاقے کی رابطہ کاری میں اضافہ ہو گا۔