ضلعی انتظامیہ اٹک مسافروں کی سہولت اور ان کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر

منگل 5 مارچ 2024 22:35

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) چیئر مین ریجنل ٹرانسپورٹ اٹھارٹی وڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی ضلعی انتظامیہ اٹک مسافروں کی سہولت اور ان کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس میں ریجنل ٹر انسپورٹ اتھارٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اٹک ملیحہ ایثار،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک سردار ظہیر احمد خان،ضلعی ایمرجنسی آفیسر علی حسین اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔،سیکرٹری آر ٹی اے اٹک سردار ظہیر احمد خان نے اجلاس کو بتا یا کہ جولائی 2023سے فروری 2024تک 7256کمرشل گاڑیوں کا چالان کیا گیااور ان پر6093250روپے کا جر مانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

1011گاڑیوں کو بند کیا گیا،180کمرشل گاڑیوں کے روٹ پر مٹ اور98 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ معطل کیے گئے۔ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزی پر8581 کے خلا ف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ضلعی ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے اجلاس کو بتا یا کہ گزشتہ سال ضلع بھر میں 3028حادثات ہوئے۔جن میں 3563افراد زخمی ہوئے اور 49افراد کا انتقال ہوا۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور اب ان کی پارکنگ کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

گاڑیوں کے دھوئیں سے ہونی والی سموگ کے کنٹرول اور موسمیاتی آلودگی سے بچا ؤ کے لیے حکمت عملی پر عمل درآمد شروع ہوگیاہے۔انہوں نے ٹریفک اور آر ٹی اے کے عملے کو ہدایت کی کہ کمرشل گاڑیوں میں اوور چارجنگ پر سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔\378