9 مئی کے بیشتر کردار سیاست کی آڑ میں نئے مورچے سنبھال چکے، عرفان صدیقی

منگل 5 مارچ 2024 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 9مئی کے بیشترکردار سیاست کی آڑ میں نئے مورچے سنبھال چکے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ 9مئی واقعے کو 10ماہ ہونے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیشتر کردار اور منصوبہ ساز سیاست کی آڑ میں دیدہ دلیری سے نئے مورچے سنبھال چکے ہیں۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ وزیر اعظم کے عزم اور کور کمانڈرز کے اعلان کے بعد توقع ہے مزید تاخیر کے بغیر قانون و انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :