سیالکوٹ ،گیپکو کی آن لائن کچہری

بدھ 6 مارچ 2024 12:39

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) گیپکو سرکل آفس سیالکوٹ میں سپرنٹنڈنگ انجینئر عامر محمود نے سیالکوٹ کےصارفین کی شکایات کے ازالہ کےلئےسرکل آفس میں آن لائن کچہری کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر گیپکو سرکل سیالکوٹ انجینئر عامر محمود نے فیس بک پر براہ راست صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات سنیں اور ان کے حل کے لئے موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ۔

صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیپکو سرکل سیالکوٹ انتظامیہ ہمیشہ سے صارف دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے یہی وجہ ہے کہ مشکل حالات کے باوجود شہرمیں تمام گھریلو اور کمرشل صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، لہذا اب عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بجلی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں، دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں وہ بارشوں کے موسم میں اپنے بچوں اور مویشیوں کو بجلی کی تنصیبات اور کھمبوں وغیرہ سے دور رکھیں اورکسی بھی جگہ ٹوٹی ہوئی یا خطر ناک تا ر دیکھیں تو فور اَ ادارے کو اطلاع دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے گھروں، ٹیوب ویلوں اور کاروباری مراکز پر شمشی توانائی کے پینل لگائیں،یو پی ایس ہرگز استعمال نہ کریں بلکہ اشد ضرورت کیلئے صرف ڈیجیٹل انورٹر استعمال کریں۔ اس موقع پر ایس ڈی او گیپکو سیالکوٹ ، منیجر سی آر سی اکرام اللہ، پی ایس او تصدق ایوب، ڈپٹی منیجرز ذکا اللہ ، اے پی ایس راجہ شہزاد، اسسٹنٹ، نفیس احمد و دیگر بھی موجود تھے۔