منسوخ شدہ پرائز بانڈز کے کروڑوں روپے وصول کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 7 مارچ 2024 15:42

منسوخ شدہ پرائز بانڈز کے کروڑوں روپے وصول کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)نے منسوخ شدہ پرائز بانڈز کے کروڑوں روپے وصول کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے منسوخ شدہ پرائز بانڈز کے کروڑوں روپے وصول کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے جعلی کاروباری ایڈریس والے اکائونٹس میں کروڑوں روپے وصول کیے، ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے بڑی مالیت کے منسوخ پرائز بانڈز کے عوض کروڑوں روپے لیے۔

ملزم نے مختلف بینک اکائونٹس بطور کراکری اور چائلڈویئرشاپ ڈیلر کھلوائے ، تحقیقات پرملزم کے تمام کاروباری ایڈریس پرکسی کاروبارکا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کیخلاف آمدنی کے ذرائع جعلی ہونے پرمنی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں ملزم کی جانب سے رقم اکائونٹ میں جمع کرانے پر دوسرے شخص کوبھی نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :