تھائی لینڈ میں اسمگلنگ کی کوشش کے الزام میں چھ بھارتی گرفتار

جمعرات 7 مارچ 2024 22:20

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) تھائی کسٹم حکام نے چھ بھارتیوں کو ایک ریڈ پانڈا اور 86 دیگر جانوروں بشمول سانپ، طوطے اور چھپکلیوں کو ملک سے باہر سمگل کرنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان افراد کو بنکاک کے سوورنبھومی ائیرپورٹ پر اس وقت گرفتار کی گیا جب وہ ان اشیاءسمیت ممبئی جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ جنگلی حیات کے اسمگلروں کے لیے ایک بڑا ٹرانزٹ ہب ہے،جو اکثر جانوروں کو چین اور ویتنام میں فروخت کرتے ہیں ۔ حالیہ برسوں میں بھارت کو بھی اسمگلنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔محکمہکسٹمز نے ایک بیان میں کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ جانوروں میں 29 کالے گلے کی مونیٹر چھپکلی، 21 سانپ، 15 پرندے، بشمول طوطے کل 87 جانور یہ جانور سامان کے اندر چھپائے گئے تھے۔