اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان، ذرائع

جمعرات 7 مارچ 2024 22:25

اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان، ذرائع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) رہنما مسلم لیگ (ن)اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما کو اس مرتبہ وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کچھ روز قبل مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ کابینہ تشکیل کے فیصلے نواز شریف کی مرضی سے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں بتایا تھا کہ اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہوں گے چونکہ پیپلز پارٹی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملے گا لہٰذا یہ تاثر غلط ہوگا کہ اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ ہوں گے۔