انسداد دہشتگردی سے متعلق امریکا بھارت مشترکہ ورکنگ گروپ کا واشنگٹن میں اجلاس

جمعہ 8 مارچ 2024 21:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) انسداد دہشتگردی سے متعلق امریکا بھارت مشترکہ ورکنگ گروپ کا واشنگٹن میں اجلاس ہو۔اجلاس میں امریکا اوربھارت کے شہریوں کی خوشحالی کیلئے دہشتگردی سے نمٹنے کو ایک اہم عنصر قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انسداد دہشتگردی کیلئے معلومات کے تبادلے اور صلاحیتیں بہتربنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔اس کے علاوہ اجلاس میں ممبئی اورپٹھان کوٹ حملوں میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا گیا ہے جب کہ القاعدہ، داعش، لشکرطیبہ اور جیش محمد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔