رضا ربانی کا ملک کو بین الاقوامی سامراج کے شکنجے سے نکالنے ، ہائبرڈ نظام سے نکلنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے مابین گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور

جمعہ 8 مارچ 2024 22:34

رضا ربانی کا ملک کو بین الاقوامی سامراج کے شکنجے سے نکالنے ، ہائبرڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) ایوان بالا میں سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہاکہ ملک کو بین الاقوامی مالیاتی سامراج کے شکنجے اور اس وقت نافذ ہائبرڈ نظام سے نکلنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوںکے مابین گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اپنے الوداعی خطاب میں سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں سمجھتا ہوں کہ جب ایک ملک اپنی معاشی کو بین الاقوامی سامراج کے ہاتھوں گروی رکھ دے تو اس پر تبصرہ کرنا بے کار ہے دوسرا جب ایک ہائبرڈ نظام ہو تو پارلیمانی نظام پر گفتگو کرنا بھی بے معنی ہوجاتا ہے انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ملک کے اندر تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ ایک گرینڈ نیشنل ڈائلاگ کی سمت بڑھے تاکہ ملک بین الاقوامی مالیاتی سامراج اور ہائیبرد سسٹم سے نجات حاصل کر سکے اور اس کیلئے سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی قائم کرنی چاہیے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے کوئی کمیشن بنانے کی بھی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ تمام اراکین سینیٹ اور سینٹ سیکٹریٹ کا بھرپور معاونت پر شکرگزار ہوں۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان