تعلیمی اداروں میں سپورٹس سرگرمیاں طلبہ کی شخصیت سازی میں اہم کرار ادا کرتی ہیں ،گیپکو

جمعہ 8 مارچ 2024 23:11

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاورکمپنی(گیپکو) کے ڈائریکٹرجنرل ہیومن ریسورسزوایڈمنسٹریشن جلیل الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سپورٹس سرگرمیاں طلبہ کی شخصیت سازی میں اہم کرار ادا کرتی ہیں اور عملی زندگی میں انہیں اچھا شہری بننے میں مدگارثابت ہوتی ہیں۔اِن خیالات کا اظہارانہوں نے گیپکوگرائمر سکول میں منعقدہ سپورٹس ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرڈپٹی مینجرپبلک ریلیشنز محمد جہانگیررانا،اسسٹنٹ دائریکٹر ایڈمن طارق بشیر،سکول ہیڈ مسٹریس مسزملیحہ یعقوب سمیت سکول کے اساتذہ اورطلبہ کی کثیرتعداد موجودتھی۔ڈی جی ایچ آراینڈایڈمن نے بچوں میں نظم وضبط اور اُنکے سپورٹس مین سپرٹ کی تعریف کی اورعمدہ طریقہ سے سپورٹس ڈے کے انعقادپرسکول انتظامیہ کومبارکباد دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگرمقرریں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے بچوںمیں ذہنی و جسمانی نشو ونماہوتی ہے جس سے وہ ملک کے مفید شہری بنتے ہیں اور عملی زندگی میں اُن کے اندر مثبت مقابلہ کا رحجان بھی پروان چڑھتا ہے۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن جلیل الرحمن،ڈپٹی مینجرپبلک ریلیشنز محمد جہانگیر رانا، اسسٹنٹ دائریکٹر ایڈمن طارق بشیراورسکول ہیڈ مسٹریس مسزملیحہ یعقوب نے مختلف قسم کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے بچوں کو انعاما ت بھی دیئے۔\378

متعلقہ عنوان :