Sنال گرد نواح میں نشہ تیزی سے پھیل رہی ہے

}نوجوان نسل منشیات جیسے لعنت میں تیزی سے مبتلا ہوتے جارہے ہیں ھ*منشیات فروش چند پیسوں کی خاطر غریب لوگوں کے بچوں کی زندگیوں کو تباہ برباد کررہے ہیں

جمعہ 8 مارچ 2024 21:25

… کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) منشیات کے عادی افراد اپنے گھروں سے ہی سامان چوری کرکے فروخت کرنے کے بعد اپنا ،رانجھا،راضی کر لیتے ہیں جبکہ منشیات کے عادی* افراد اپنا نشہ *پورا کرنے کے لیے مساجد سے بیٹریاں شمسی پلیٹ محلہ کے باہر کھڑی گاڑیوں ، موٹرسائیکلوں کے شیشے یا پھر ویل کپ ،چھوٹے بڑھے سپئیر پارٹس ، گلیوں کے گئٹروں کے ڈھکن اور سرکاری ٹیوب لائٹس بھی چوری کر لیتے ہیں نال درنیلی ودیگر علاقوں سے متوسط طبقے سے لیکر ماڈل کلاس کے نوجوانوں جس میں تعلیم یافتہ طبقہ بھی شامل ہے جو نشہ کے نہ صرف عادی بن چکے ہیں بلکہ نشہ کو ایک \"فیشن\" کی طورپر استعمال کرنے کو اپنے لیے اعزازیہ سمجھتے ہیں مختلف علاقوں سے لوگ نشہ کرنے کیلئے نال درنیلی ودیگر علاقوں کا تیزی سے رخ کرتے رہتے ہیں نال درنیلی منشیات کے عادی افراد کیلئے سیف سٹی بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

نشے میں استعمال ہونے والے جڑی بوٹیاں ، بھنگ ،ہیروئن ، چرس، صمدبونڈ، انجکشن ، کوریکس، ٹینو شربت ، کوکین، شراب، پٹرول ، نشہ آور کرسٹال گولیاں ودیگر خطرناک نشہ آور چیزیں شامل ہی۔ چرس ، کوکین، افہیم اور شیشہ کے نشے کیے جاتے ہیں۔ منشیات کے عادی افراد اپنے نشہ میں اس قدر مگن ہوتے ہیں کہ انہیں اردگرد کے ماحول کا کچھ علم تک نہیں ہوتے ،شہر میں جان لیوا واقعات بھی رونما ہوسکتے ہیں۔ نال انتظامیہ منشیات فروشوں پہ کھڑی نظر رکھے انہیں اس گھنانی کھیل سے روک رکھے تو بہت سے سماجی برائیوں اور تحصیل میں بڑھتی واقعات میں کمی کا واضح امکان ہوسکتا ہی*