ًغزہ میں اسرائیلی فورسز ریاستی دہشتگردی کیخلاف مہمند لویہ جرگہ زیر اہتمام احتجاجی ریلی

جمعہ 8 مارچ 2024 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) غزہ میں اسرائیلی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مہمند لویہ جرگہ پشاور کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،احتجاجی مظاہرین سے مہمند لویہ جرگہ پشاور کے مشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی ہیں،روزانہ معصوم بچوں اور خواتین پر بمباری کی جارہی ہے، شہریوں کو پناہ گاہوں، ہسپتالوں اور امدادی پوائنٹس پر بے دردی سے نشانہ بنایا جارہا ہے جو فلسطینیوں کی نسل کشی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ اس ظلم کے باوجود مغرب نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، پاکستان سمیت 57مسلم ممالک نے خاموشی اختیار کی ہیں، پاکستانی حکمرانوں کو چاہئے کہ عالمی سطح پر فلسطینی مسلمانوں کے لئے آواز اٹھائے۔احتجاج اور ریلی میں مہمندلویہ جرگہ پشاور کے مشران ملک صدبر، وی سی چیئرمین اور مہمند لویہ جرگہ پشاور کے صدر سلیم خوگاہ خیل، جنرل سیکرٹری ملک یاسین خان، ملک جاوید، ملک زیارت گل، حسن بلوچ، معراج خان، حبیب الرحمن،حاجی قدیرخوگاہ خیل، ملک میر افضل، جامداد خان،بلال قاسمی، ملک رحمان گل، ملک زیارت گل اتمر خیل، ملک روح اللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔