قائد ملت لیاقت علی خان شہید میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام قرارداد مقاصد کے 75 سال مکمل ہونے پرتقریب (کل) ہوگی

ہفتہ 9 مارچ 2024 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) قائد ملت لیاقت علی خان شہید میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام قرارداد مقاصد کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب کیک کٹینگ بسلسلہ ڈائمنڈ جوبلی قرارداد مقاصد 1949-2024 کل (پیر 11مارچ) دن سوا 2 بجے قائد اعظم اکیڈمی میں منعقد ہوگی تقریب کے آرگنائزر سماجی رہنما اسلم خان فاروقی ہوں گے جبکہ پریزیڈیم جسٹس ریٹائرڈ ضیا پرویز، محفوظ النبی خان، سید نسیم شاہ ایڈوکیٹ، محمد حلیم خان غوری ہوں گے اعلامیے کے مطابق تقریب کا مقصد قرارداد مقاصد جسے پاکستان کی آئین ساز اسمبلی نے 12 مارچ 1949 کو منظور کیا گیا تھا اور 7 مارچ 1949 کو وطن عزیز پاکستان کے پہلے وزیر اعظم قائد ملت لیاقت علی خان شہید نے اسمبلی میں پیش کیا تھا اس کو فراموش ہونے سے بچانا ہے جس کے مطابق مستقبل میں پاکستان کے آئین کا ڈھانچہ یورپی طرز کا قطعی نہیں ہوگا بلکہ اس کی بنیاد اسلامی جمہوریت و نظریات پر ہوگی۔