Live Updates

ستھرا پنجاب مہم کے سلسلہ میں ملتان جنرل بس سٹینڈ پرصفائی آپریشن جاری

ہفتہ 9 مارچ 2024 17:45

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی "ستھرا پنجاب" مہم کے تحت شہر اولیاء میں گرینڈ صفائی آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ہفتہ کے روز ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے ملتان جنرل بس سٹینڈ پر بس ٹرمینلز پر کوڑا کرکٹ صاف کیا گیا اور ملبہ جات کو اٹھایا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے و ایڈمنسٹریٹر محسن نثار نے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور صفائی مہم کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نثار نے کہا کہ ٹرانسپورٹ دفاتر ،شیڈز اور ٹرمینلز سمیت ٹرک اڈے سے بھی گندگی کے ڈھیر صاف کئے جا رہے ہیں،ستھرا پنجاب مہم کے دوران جنرل بس سٹینڈ کو مثالی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو مثالی سروسز کی فراہمی ترجیح ہے،جنرل بس بلڈنگ کی اپ گریڈیشن اور پارکنگ کو بھی بہتر کیا جارہا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات