صدارتی الیکشن میں دکھا کر ووٹ کاسٹ کرنے پر سنی اتحاد کونسل کی رکن سونیا علی کا ووٹ چیلنج

ہفتہ 9 مارچ 2024 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) صدارتی انتخاب میں دکھا کر ووٹ کاسٹ کرنے پر سنی اتحاد کونسل کی رکن صوبائی اسمبلی سونیا علی کا ووٹ چیلنج کر دیاگیا ۔

(جاری ہے)

حکومتی اتحاد کے امیدار آصف علی زرداری کے پولنگ ایجنٹ علی حیدر گیلانی کی جانب سے پریذائیڈنگ آفیسر کو دی گئی تحریری درخواست میں کہا گیا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سنی اتحاد کونسل کی رکن اسمبلی سونیا علی نے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے بعد کھول کر پولنگ ایجنٹ کودکھایا اور کاسٹ کیا ۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کے عملے نے انہیں منع بھی کیا لیکن انہوں نے زبردستی ووٹ کاسٹ کر دیا ۔ ووٹ کا دکھایا جانا صریحا الیکشن رولز اور قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ استدعا ہے مذکورہ رکن اسمبلی کا ووٹ منسوخ کیا جائے۔